ہومصحتپاکستان کا سپر چائلڈ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی کرن

پاکستان کا سپر چائلڈ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی کرن

پاکستان کا سپر چائلڈ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد کینسر کے مریضوں کے لیے زندگی اور جینے کی امید کی کرن ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ اویس شہزاد دنیا کا واحد چائلڈ اسٹار رپورٹر ہےجو رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ بلڈ کینسر سے ہمت اور بہادری سے جنگ لڑ رہاہے۔

super child star owais


اویس شہزاد نے کیمو تھراپی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ورک و مصروفیات سے بلڈ کی۔سر کو شکست دی۔
اویس شہزاد نے پہلی رپورٹ ڈھائی سال کی عمر میں رپورٹ کی۔ ثبوت کے طور پر ویڈیو کلپ موجود ہے۔


رپورٹ کے مطابق اویس شہزاد تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان میں ایسا کوئی اسکول نہیں جو کینسر

جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے والے یا کینسر کو شکست دینے والے بچوں کے لیے کوئی اسپیشل اسکول نہیں۔
کیمو تھراپی کے بعدجسم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اس لیے ان کے اسکولنگ کے مسائل اویس شہزاد بہت بہتر انداز میں بتائے گا اور تجویز بھی پیش کرئے گا۔

owais shehzad


اویس شہزادتعلیم کا شوق پورا کرنے کے لیے گھر میں اسکول یونیفار پہن کر دل خوش کرتا ہے اور بچوں کو اسکول جاتا دیکھ کر روتا ہے۔دردبھرے لمحات ہوتے ہیں،پینٹنگ بنانا شوق ہے۔
اویس کینسر کے مریض بچوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ اویس کینسر سے بچاو اور علاج حفاظتی تدابیر سے بچوں کو آگاہی فراہم کرتا ہے۔


اویس شہزاد کینسر کے مریضوں کے لیے زندگی اور جینے کی امید ہے۔
اویس شہزاد نے کینسرکیمو تھراپی کی تکالیف کو دعاوں مسکراہٹوں سے کھیل کود کر کے سوشل میڈیا اور ڈانس کرکے بچوں کو خوش رکھ کر شکست دی۔
اویس شہزاد اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں میں رول ماڈل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔