اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں رواں برس کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ ہوگیا جو کہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سامنے آیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے آٹھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 8 پولیو کیسز میں سے 6 خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے سامنے آئے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاو ممکن ہے، ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کل سے شروع ہوگی، انسدادِ پولیو کی ذیلی قومی مہم 2 سے 8 نومبر 2026 تک جاری رہے گی جس میں 5 سال سے کم عمر تقریبا 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ملک میں رواں سال پولیو کا آٹھواں کیس رپورٹ، خیبر میں 13ماہ کی بچی وائرس کا شکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
