ہومپاکستانپاک بحریہ کے 4افسروں کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے 4افسروں کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کراچی:پاک بحریہ کے 4افسروں کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ گزشتہ روز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید شامل ہیں،

وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کاکہناہے کہ وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول سٹرٹیجک کمانڈ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،جبکہ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ کے عہدے پر فائز ہیں،وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔