ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کی واپسی :قانونی معاملات حل کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

نواز شریف کی واپسی :قانونی معاملات حل کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے، معاون خصوصی عطا اللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔