ملتان (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہا جو بجٹ نو جون کو پیش کیاگیا اسے معاشی ماہرین اور آئی ایم ایف نے مسترد کردیا۔ عوام پر 215 ارب روپے کے مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہاہے۔ الیکشن کا وقت پرانعقاد فیصلہ کرے گا۔۔ کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی آئین کی کتنی پاسدار ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سے اپیل کی کہ جو کارکنان نومئی کے واقعات میں ملوث نہیں انہیں عید سے پہلے رہا ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ آج آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، فنانس بل کی شق وارمنظوری لی گئی۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا حجم14ہزار480ارب روپے ہے۔وفاقی حکومت نے ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے ٹیکسز اور محصولات کے ہدف میں اضافے کی ترامیم اور سینیٹ کی 5 تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنا دیا گیا۔
