ہومپاکستانجدہ میں پاکستانی ذائقوں اور معیار کی شاندار نمائش

جدہ میں پاکستانی ذائقوں اور معیار کی شاندار نمائش


سعودی فوڈ 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح، 30 پاکستانی کمپنیاں شریک
جدہ:( خالد نواز چیمہ)سعودی فوڈ 2026 کے عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان نے اپنی متنوع، معیاری اور ذائقے سے بھرپور غذائی مصنوعات کے ساتھ بھرپور موجودگی کا اظہار کیا ہے۔ جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کیا، جہاں 30 پاکستانی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے ساتھ شرکت کی ہے۔
پاکستان پویلین میں ملک کے مختلف خطوں کی نمائندگی کرنے والی معیاری غذائی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف پاکستانی فوڈ انڈسٹری کے معیار اور تنوع کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی بھی عکاس ہیں۔
یہ پویلین پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی کاروباری اداروں کو سعودی مارکیٹ کے اہم خریداروں، درآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات سے براہِ راست روابط قائم کرنے اور نئی تجارتی شراکت داریوں کے امکانات تلاش کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
پاکستان پویلین کا مقصد صرف پاکستانی مصنوعات کی نمائش تک محدود نہیں بلکہ سعودی مارکیٹ میں پاکستانی فوڈ مصنوعات کی رسائی بڑھانا، برآمدات کو فروغ دینا اور دونوں برادر ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط کاروباری روابط استوار کرنا بھی ہے۔
سعودی فوڈ 2026 میں پاکستان کی بھرپور شرکت اس عزم کی ترجمان ہے کہ پاکستانی کاروباری ادارے عالمی معیار کی مصنوعات کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی شناخت مزید مستحکم کریں اور “میڈ اِن پاکستان” کو دنیا بھر میں ایک قابلِ اعتماد اور معیاری برانڈ کے طور پر اجاگر کریں۔
پاکستان پویلین — ذائقہ بھی، معیار بھی، اور تجارت کے نئے امکانات بھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔