ہومبریکنگ نیوزبلوچستان میں 250 سے زائد سرکاری ہسپتالوں کا وجود صرف کاغذات میں ہونےکا انکشاف

بلوچستان میں 250 سے زائد سرکاری ہسپتالوں کا وجود صرف کاغذات میں ہونےکا انکشاف

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں ڈھائی سو سے زائد سرکاری ہسپتالوں کا وجود صرف کاغذات میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی بلوچستان میں صحت کی سہولیات سے متعلق رپورٹ کے مطابق صوبے میں سرکاری دستاویزات میں 1661 اسپتال، بنیادی مراکز صحت، اور رورل ہیلتھ سینٹرز اور دیگر طبی مراکز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 257 طبی اداروں کا وجودصرف فائلوں کی حد تک محدود ہے، اس کے علاوہ 656 طبی مراکز جزوی طور پر ہی فعال ہیں۔
اندرون صو بہ عوامی نمائندوں کے مطابق بلو چستان کے پچاس فیصد بنیادی مراکز صحت بند پڑے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔