ہومبریکنگ نیوزیاسمین راشد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

یاسمین راشد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ پلازہ پر حملے اور جلا ئو گھیرا ئو کے مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہیں، حملے کے حقائق جاننے کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، تفتیش کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے 12 جون کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ پیش کرنے کی حکم دے دیا-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔