ہومبریکنگ نیوزپنجاب حکومت نے صوبے سے فوج کی واپسی کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے صوبے سے فوج کی واپسی کا فیصلہ کرلیا

لاہور:پنجاب سے فوج کی واپسی سے متعلق صوبائی حکومت آج وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وفاقی حکومت کومراسلے کے ذریعے فوج کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ پنجاب میں امن وعامہ کی صورتحال کنٹرول ہونے پرفوج کوواپس بھجوایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے 10 مئی کو رٹیکل 245کے تحت فوج طلب کی تھی، پنجاب میں امن وعامہ کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج کو بلوایا گیا تھا۔ فوج کی 10 کمپنیز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔