ہومبریکنگ نیوزخدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری

خدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری

عدالت کا پولیس کو جناح ہاوس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم
جناح ہاوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے

خدیجہ شاہ سمیت 13پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت نے پولیس کو جناح ہاوس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جج اے ٹی سی کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے، ایڈمن جج عبہرگل نے تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرنے ملزمان سے ریکوری کے لیے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا، ملزمان سے ریکوری کے لیے پہلے ہی 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کی مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے، تمام خواتین کو14 روزکے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔