ہوماسلام آبادسی ڈی اے انتظامیہ نے ملازمین کیلئے عیدالاضحی الائونس کی منظوری دیدی

سی ڈی اے انتظامیہ نے ملازمین کیلئے عیدالاضحی الائونس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والے تمام مسلم ملازمین کے لیے عیدالاضحی الانس کی منظوری دے دی ،جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت مورخہ21جون بروز بدھ کو تمام ملازمین کے لیے ایک موجودہ بنیادی تنخواہ اور کنٹریکٹ،مسٹررول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پے سکیلز کے مطابق الانس کی ادائیگی ماہ جون کی تنخواہ کے ساتھ کی جائے گی،اس موقع پرچوہدری محمد یسین نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر)نورالامین مینگل،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان،ممبر فنانس مظہر حسین شاہ،ممبر انجینئرنگ سید منورشاہ اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ایسے اقدامات سے یقینا سی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اوروہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔