ہومپاکستانحکومت کا رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

حکومت کا رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی، وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے سرکاری افسران کو دھمکیاں دیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے بیان پر ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ڈی ایچ کیو راولپنڈی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس وقت حالات بہتر اور قابو میں ہیں، رسول اللہ سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے، لیکن ان کی ذات پر سیاست کرنا درست نہیں، اور حضورکی ذات کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنا تو قطعی غلط ہے، ماضی میں ہم نے فرقہ وارانہ فسادات دیکھے اور جب ان پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ایسی جماعتوں کو بھارتی ایجنسی را کا تعاون حاصل تھا، اس میں دو رائے نہیں کہ ہمارے لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی دشمن ملک کے ہاتھوں استعمال ہوجاتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے فتنے جن سے ملک کمزور ہو، دنیا میں ملکی ساکھ متاثر ہو ان کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ جو چاہیں کرتے رہیں، حکومت پاکستان اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصا چاروں صوبوں کی پولیس کو مبارکباد پیش کرتی ہے جنہوں نے اس فتنے کو ناکام بنایا۔ پاکستان دنیا کا پانچویں بڑا اور ایٹمی طاقت والا ملک ہے، دنیا کی سپر پاور امریکا افغانستان میں فتح یاب نہ ہوسکی لیکن پاکستان نے ایسے عناصر کو شکست دی جن کے خلاف امریکا نبرد آزما تھا، پاکستان کی ریاست بالکل کمزور نہیں، اگر کسی کو کوئی شک ہے تو وہ دور کرلے، ہمارے ملک میں جمہوریت ہے اور مختلف نقطہ نظر والوں کے مقف کو سنا جاتا ہے اسی کو جمہوریت کہتے ہیں، لیکن کوئی یہ سمجھے کہ ہم حکومت کو بلیک میل کرلیں گے یا حکومت کو طاقت کے زور پر زیر کریں گے تو اپنی غلط فہمی دور کرلے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔