ہومپاکستانتوہین رسالت برداشت نہیں، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنیوالے معافی مانگیں، وزیراعظم

توہین رسالت برداشت نہیں، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنیوالے معافی مانگیں، وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک اسلاموفوبیا اورنسل پرستی میں ملوث انتہا پسند سن لیں حضوراکرم ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑمسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاتے ہیں، مسلمان سب سے زیادہ پیار اوراحترام حضوراکرم کا کرتے ہیں، ہم بے حرمتی کو برداشت نہیں کریں گے۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مغربی دنیا نے ہولوکاسٹ کے بارے میں کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی لگائی، مغرب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ توہین رسالت کرنے والوں کے لیے یہی معیاراپنائیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کے لیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے مغربی باشندے معافی مانگیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک اسلامو فوبیا اور نسل پرستی میں ملوث انتہا پسند سن لیں حضوراکرم ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، مسلمان سب سے زیادہ پیار اور احترام حضور اکرم کا کرتے ہیں، ہم توہین برداشت نہیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔