ہوماسلام آبادتجاوزات کیس:عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے 1ملزم کواڈیالہ جیل بھیج دیا

تجاوزات کیس:عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے 1ملزم کواڈیالہ جیل بھیج دیا

اسلام آباد(سب نیوز )سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی ایایم سی آئی سردار محمد آصف نے مزیدایک ملزم ضیاء کو میریا فوڈز ویسٹ سروس روڈ ایکسپریس وے کے ایریا میں انکروچمنٹ کے کیس میں قیدبامشقت اور جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ شاہجہان نے چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عملدر آمد کرتے ہوئے انفورسمنٹ چالان ٹیم کو انکروچر کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا جس پر سی ڈی اے کے شعبہ انفورسٹمنٹ کے انسپکٹر دو ست محمد نے کارروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ کرنے پر ملزم ضیا کو سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی ایایم سی آئی سردار محمد آصف کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے ملزم ضیا کو میریا فوڈز ویسٹ سروس روڈ ایکسپریس وے کے ایریا میں انکروچمنٹ کے کیس میں قیدبامشقت اور جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔