ہومبریکنگ نیوزکرپشن کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کیوں سست روی کا شکار ہے؟ محسن شاہنواز

کرپشن کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کیوں سست روی کا شکار ہے؟ محسن شاہنواز

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کیسز میں پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف کارروائی کیوں سست روی کا شکار ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں (ن) لیگی رہنما محسن شاہنواز کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل ہونا چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی وہاں شواہد پیش کریں۔ ان کے ساتھ خصوصی برتاؤ کیا جا رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار ایک کریمنل پروسیڈنگ کو سٹے آرڈر دیا جا رہا ہے۔ سیشن کورٹ کی کارروائی ہائیکورٹ کیسے معطل کر دیتی ہے، قانون میں نہیں لکھا کہ 120 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آرٹیکل 62 تھری کے تحت ریفرنس سپیکر کے پاس بھیجا، چیئرمین تحریک انصاف نے دستاویزات میں اپنے اثاثے چھپائے، توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف بد دیانتی سے چھپائے گئے۔ نوازشریف زرداری کا ٹرائل ہو سکتا ہے تو چیئرمین تحریک انصاف کا کیوں نہیں۔ نوازشریف کیخلاف کیسز روزانہ کی بنیاد پر سنے جاتے تھے۔
محسن شاہنواز رانجھانے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یہ سوچتی ہیں کہ جو سہولت آج عمران خان کو دی جارہی ہے یہ سہولت نوازشریف کو تو میسر نہیں تھی ،نوازشریف کے خلاف جو نیب ریفرنس چل رہا تھا اسکے اوپر تو مانیٹرنگ جج بٹھایا گیا تھا اور روزانہ کی بنیاد پہ اس کی سماعت ہوا کرتی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔