Monday, June 22, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی اے سی نے ندیم افضل چن کے والد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

پی اے سی نے ندیم افضل چن کے والد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی نے افضل چن کی گرفتاری کو قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ افضل چن کو رات 12 بجے بلاوجہ گرفتار کیا گیا، 85 سال کے افضل چن 9 مئی کے واقعے میں ملوث نہیں۔نور عالم خان کا کہنا ہے کہ افضل چن سیاست یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث نہیں، ندیم افضل چن کے والد چل پھر بھی نہیں سکتے، ان کو ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افضل چن کو گرفتار کر کے ان کی بیعزتی کی گئی۔پی اے سی نے خیبر پختون خوا پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے۔ نور عالم خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے پولیس ملزمان کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، ریڈیو پاکستان اور پشاور قلعہ پر حملہ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔