Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزآئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کییجانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اہداف تیار کرلیے جس پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد مالیاتی خسارے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، وفاق اور صوبوں کو ملا کر 7.1 فیصد مالیاتی خسارے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا جب کہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 7300 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کی جانے کی تجویز اور بے نظیراِنکم سپورٹ پروگرام کیلئے 430 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر کیلئے 9200 ارب ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے، نان ٹیکس آمدن کی مد میں 2800 ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔