اسلام آباد (سب نیوز )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی کشتی بھنور میں بری طرح پھنس چکی موجودہ اور سابقہ حکمران اس کے ذمہ دار ہیں۔سیاسی،معاشی اور آئینی بحران کے اضافے سے ملک مشکلات سے نکلنے کی بجائے مزید مسائل کا شکار ہو رہا ہے۔ڈالرپاکستان روپے کی اور حکومت نے عوام کی بے قدری کی انتہا کر دی اگر ایک زرعی ملک میں لوگ آٹے کو ترس رہے ہوں تو اس کے باقی حالات کا تصور کرناہی خوفناک ہے۔ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی سے ہے قرضوں کی معشیت نے ملک کی چولیں ہلا دی آج پھر پی ڈی ایم کی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مزید شرائط پر سمجھوتا کرنا چاہتی ہے
کئی دہائیوں سے جاری کشکول مشن نے ملک پر تباہی اور بدحالی کی مہر لگا دی جماعت اسلامی اللہ کے فضل سے اس کشکول کو توڑ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ہمارے پاس وہ وژن اور پروگرام موجود ہے جس سے ہر گھر میں خوشحالی آ سکتی ہے جس پروگرام سے غریب اور امیر دونوں کو فائدہ ہو گا ہر طبقے کی پریشانی میں کمی آئے گی ہم زکو اور عشر کے نظام کے ذریعہ اس کو ممکن بنا سکتے ہیں جب سود کے خاتمہ کے ساتھ اللہ سے جنگ سے توبہ ہو گی تو اللہ کی تائید و نصرت ہمارے ساتھ ہو گی اور ہرطرف روشنی ہو گی اب آپشن صرف جماعت اسلامی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں وہ دن دور نہیں ہے پاکستان میں اللہ کا دین نافذ ہو گا اور آسمان سے رحمتیں اور زمین سے خزانے پھوٹے گے۔ا س موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختو انخوہ پروفیسر محمد ابراہیم،جنرل سیکرٹری کے پی عبد الواسع،اختر علی خان و دیگر موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ اس وقت خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی اور اشیائے ضروریہ تک رسائی مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔غربت،مہنگائی،بے روزگاری اور بد امنی عوام کو پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا تحفہ ہے۔حکومت میں آنے سے پہلے ان پارٹیوں نے جتنے وعدے،اعلانات کیے تھے عملی طور پر حکومت میں آنے کے بعد سب اس کے الٹ ہوا ہے۔
