ہوماسلام آبادسالانہ بڑا عرس مبارک 9،10،11جون بروز جمعہ ہفتہ اتوار دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں منعقد ہوگا

سالانہ بڑا عرس مبارک 9،10،11جون بروز جمعہ ہفتہ اتوار دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی)سالانہ بڑا عرس مبارک بیاد غوث المعظم رہبرِ اعظم طریقت نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اعلحضرت الحاج پیر نظیر احمد المعروف سرکارِ موہڑوی رح اور تاجدارِ موہڑوی شیر شاہ غازی اعلحضرت الحاج پیر ہارون الرشید رح کی محافل انشا اللہ 9, 10, 11 جون 2023 بروز جمعہ ہفتہ اتوار مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں انعقاد پذیر ہونگی۔

اندرون اور بیرونِ ملک سے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ محفلِ میں تلاوت و نعت کے بعد سجادہ نشین دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری اعلحضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک روح پرور خطاب کے ساتھ امتِ مسلمہ کے لئیے خصوصی دعا فرمائیں گے۔ یاد رہے یہ عرس مبارک حضرت الحاج پیر ہارون الرشید رح کا سالانہ پہلا عرس مبارک ہے۔ آپ رح کی پہلی سالانہ قرآن خوانی 27 اور 28 فروری 2023 کو دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں منعقد کی گئی جس میں ملک کے طول و عرض سے زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفلِ کے اختتام پر 8 کروڑ سے زائد تلاوت لئیے ہوئے قرآن شریف دعا میں شامل کیئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔