ہوماسلام آبادای ڈی پمزسے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پمز کے وفد کی ملاقات

ای ڈی پمزسے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پمز کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پمز اسپتال کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والے وفد میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پمز اسپتال ڈاکٹر مشتاق ، ڈاکٹر وقار ، ڈاکٹر حاشر اقبال،ڈاکٹر خلیل ،ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر احمد، ڈاکٹر راشد،ڈاکٹر سلیم،ڈاکٹر قاسم ، ڈاکٹر امین ،ڈاکٹر ثانیہ اور دیگر معزز ممبرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پی جی آر اور ایم او کی تنخواہ میں اضافے کا مسئلہ زیر غور لایا گیا۔ جس پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر صاحب نے حلقہ اقتدار سے بات کرنے اور ذیر غور لائے کی یقین دہانی کروائی ۔ملاقات میں ملک میں ڈاکٹرز کیخلاف بڑھتے پر تشدد واقعات کے پیش نظر پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اصلاحات اور سیکیورٹی آڈٹ کرنے پر زور دیا گیا۔ملاقات میں دور دراز علاقوں سے آئے پی جی آر کے ہاسٹل کے مسائل بھی زیر غور لائے گے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ 30 جون سے پہلے اے سی کے تمام مسائل کا مداوا کر لیا جائے گا۔ایم اوز کے پروموشن اور تنخواہ کے معاملات کو زیر نظر لایا گیا۔پی جی آر کے کام کے اوقات کار کو مخصوص گھنٹوں سے منسوب کیا جائے۔

ڈائلیسز سنٹر کو مزید بہتر کرنے کی بات زیر غور لایا گیا۔ ایمرجنسی لیپروسکوپک پروسیجرز کے ذریعے ٹرینیز کو مذید سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ پمز کے کیفیٹیریاز کو مذید بہتر بنانے اور ریگولیٹری باڈی بنانے کی بات ذیر غور لائی گئی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ میٹنگ کافی خوشگوار رہی جس میں انہوں نے مسائل کے جلدی حل پر یقین دہانی کروائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔