ہومتازہ ترینجوڈیشل کمیشن نے سندھ، اسلام آباد ہائیکورٹس کیلئے 6ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کردی

جوڈیشل کمیشن نے سندھ، اسلام آباد ہائیکورٹس کیلئے 6ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کردی

اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تقرریوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے لیے سریش کمار، شاہ نواز میمن اور ہمایوں خان کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی سفارش کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے زیر غور سات امیدواروں میں سے تین ناموں پر اتفاق ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے شاہ رخ ارجمند، ایاز شوکت اور عمیر مجید ملک کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ہائی کورٹس کے لیے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارشات جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔