اسلام آباد(سب نیوز)چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر متاثرین کے لیے بڑا اقدام،، کھلی کچہری میں مسائل سنے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف علی نے کھلی کچہری کے حوالے سے تحریری احکامات جاری کر دیے۔احکامات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے جائیں گے،شہریوں کے مسائل میریٹ پر حل کیے جائیں گے،کھلی کچہری میں سماعت ڈپٹی کمشنر خود کریں گے۔


