ہومپاکستانآزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ ، بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن سے عوامی سماعت کا مطالبہ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ ، بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن سے عوامی سماعت کا مطالبہ

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے پہلے انتخابی مرحلے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا۔بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی شفافیت کا فیصلہ انصاف سے ہوگا، اس کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن دو اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، بیلٹس اور انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔ ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہیے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔