ہومتازہ ترینپاکستان کا سب سے لاڈلہ بچہ کشمیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کا سب سے لاڈلہ بچہ کشمیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے لاڈلہ بچہ کشمیر ہے۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سارے بچے ہیں لیکن لاڈلہ کشمیر ہے، وسائل پر بات کریں تو سب سے زیادہ کشمیر کو حصہ ملتا ہے، کہا گیا مقبوضہ کشمیر سے آنے والیکشمیریوں کی نمائندگی نہیں ہونی چاہیے، کہا گیا ان لوگوں کی نمائندگی اس لیے نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہم نے کہا ہے لیکن ریاست کو انداز تھا کہ ان کے پیچھے کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اس نظریے کے درمیان کوئی نہیں آسکتا، پاک فوج میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں، کیپٹن کرنل شیرخان، حوالدار لالک جان جیسے شیروں نے نشان حیدر حاصل کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 12 نشستوں کا ایجنڈا نہیں تھا ان کے مقاصد کچھ اور تھے، کیا یہ لوگ ایسے عناصر کا ایجنڈا چاہتے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں بچیوں کا ریپ کررہے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کشمیر میں کچھ عناصر کھڑے ہوکر کہتے ہیں قابض فوج کو باہر نکال دیں، آزاد کشمیر کے معاملے سے فوج کا تعلق ہی نہیں، آزاد کشمیر حکومت سے تعلق ہے، وہاں معاملات کو پولیس ہینڈل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق جو صورت حال ہے اس کا جواب آئین میں موجود ہے، جس نے جو ظلم کیا ہے اس کو جواب دینا پڑے گا، آئین کسی کے تابع نہیں، معاملات آئین کے مطابق ہی آگے چلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔