Tuesday, May 19, 2026
ہومٹاپ سٹوریسپريم کورٹ ميں آڈيوليکس کميشن کيس کی سماعت آج ہوگی

سپريم کورٹ ميں آڈيوليکس کميشن کيس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(سب نیوز)سپريم کورٹ ميں آڈيوليکس کميشن کيس کی سماعت آج ہوگی،چيف جسٹس کی سربراہی ميں 5 رکنی لارجربينج سماعت کرے گا۔

وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کیس سننے والے بنچ پراعتراض عائد کیا تھا۔آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں کے مقدمہ میں متفرق درخواست جمع،وفاق نے درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس سمیت 3 جج صاحبان آڈیو لیک کا مقدمہ نہ سنیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست کہا گیا ہےکہ جسٹس اعجاز الااحسن اورجسٹس منیب اختر کو بھی مقدمہ نہیں سننا چاہئے،تینوں معزز ججز 5 رکنی لارجر بنچ میں بیٹھنے سے انکارکردیں۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ 26 مئی کی سماعت میں چیف جسٹس پراٹھے اعتراض کو پذیرائی نہیں دی گئی،انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلقہ ہے،عدالتی فیصلوں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق جج اپنے رشتے دار کا مقدمہ نہیں سن سکتا۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو چیلنج کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، رجسٹرارآفس نے اعتراض لگا دیا اور کہا ایک رٹ میں 2 مختلف نوعیت کی استدعا نہیں کی جاسکتی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 2 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جو غیر قانونی ہے، اسپیکر کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی کو سیکریٹری اسمبلی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کرکے میرے والد کو ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا۔

نجم ثاقب کا کہنا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے کہ اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آپریشنز کو بھی معطل کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی درخواست پر 2 قسم کے اعتراض عائد کر دیئے۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، ایک رٹ میں 2 مختلف نوعیت کی استدعائیں نہیں کی جا سکتیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔