ہومبریکنگ نیوزوزیر خزانہ سے امریکی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ سے امریکی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈونلڈ بلوم نے ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ نشست میں اسحاق ڈار اور ڈونلڈ بلوم نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی گفتگو کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔