ہومٹاپ سٹوریپی ٹی آئی فیصلہ کر لے سیا سی جماعت رہنا چاہتی ہے یانہیں،بلاول بھٹو

پی ٹی آئی فیصلہ کر لے سیا سی جماعت رہنا چاہتی ہے یانہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیر خارجہ بلاول بھٹونے کہا ہے کہ پہلی باردیکھاکہ کورکمانڈرہاوس میں توڑپھوڑکی گئی،جی ایچ کیواورجناح ہاوس لاہورپر حملہ کیاگیا،پی ٹی آئی فیصلہ کر لے سیاسی جماعت رہناچاہتی ہے یانہیں،ادارے میں ون مین شوچلانیوالے ملک بھرمیں ون مین شوچاہتے ہیں،سازش تھی کہ پنجاب میں پہلے الیکشن اورون یونٹ قائم ہو۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک شخص جب وزیراعظم تھاتومخالفین کوپکڑنے پرخوش ہوتاتھا،چیئرمین نیب نے عمران کیاحکامات نہ مانے تو اسکینڈل لایاگیا،خاتون کووزیراعظم نے خودبندکیاتاکہ چیئرمین نیب کوبلیک میل کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مخالفین کی خواتین کیخلاف کیسزبنارہے تھے، فریال تالپورکورات کے ا ندھیر ے میں اسپتال سے گر فتارکیاگیا،اس وقت کے و زیرداخلہ نے عمران کوکہاہم بھی اپوزیشن میں ہونگے،کہاجاتاہے سابق خاتون اول ٹرسٹی تھی،اس کاکیاقصور؟مریم نواز،فریال تالپوربھی ٹرسٹی تھیں،تب اس کی کوئی فکرنہیں تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب نے190ملین پاونڈکی چوری پکڑنے کیلئے عمران کوگرفتارکرناتھا،لیکن عمران خان کواحاطہ عدالت ستے گر فتارنہیں ہوناچاہیے تھا،پی ٹی آئی سیاسی نہیں عسکری جماعت بن چکی ہے،پی ٹی آئی فیصلہ کر سے سیا سی جماعت رہناچاہتی ہے یانہیں،عمران خان کامقابلہ ہوگاتوالیکشن میں ہی ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔