ہومپاکستانمسلم لیگ (ق)ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالے گی

مسلم لیگ (ق)ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالے گی

مسلم لیگ ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالے گی، لاہور،کوئٹہ،کراچی،پشاور،اسلام آباد،گلگت میں مرکزی ریلیاں نکلیں گی، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی پروگرام منعقد ہوں گے
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پاک افواج کیساتھ یکجہتی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ملک بھر ریلیاں منعقد کرے گی جبکہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی پروگرام منعقد ہوں گے
اس سلسلے میں لاہور میں 17 مئی 2023 کو مسلم لیگ ہاوس تا پریس کلب شملہ پہاڑی چوک تک نکالی جائے گی، جبکہ 18 مئی کو کوئٹہ ،19 مئی کو کراچی ،20 مئی کو پشاور ، 21 مئی کو راولپنڈی /اسلام آباد جبکہ 22 مئی کو گلگت میں ریلی نکالی جائے گی ، یکجہتی ریلیوں میں مسلم لیگ کی مرکزی قیادت شریک ہو گی،مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کو صوبائی تنظیموں کے ساتھ رابطے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مسلم لیگ کے مرکزی راہنماوں چوہدری سرور ، چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک حسین نے مسلم لیگ کارکنوں سمیت محب وطن پاکستانیوں کو شمولیت کی دعوت دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔