اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے لندن پلان کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جیسا کہ چیئرمین تحریک انصاف بتا چکے ہیں کہ لندن پلان اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی گئی، پرامن احتجاج میں ہمارے40 سے 50 لوگوں کو شہید کیا گیا، یہ جو ظلم ٹولہ ہم پر مسلط ہے وہ خود ہی جج عدلیہ اور جلاد کا کردار پیش کر رہا ہے، ان لوگوں نے فیصلہ کرلیا ہے تحریک انصاف کو بین کردیا جائے اور عمران خان کو پابند سلاسل کردیا جائے، ڈاکٹر افتخار درانی نے کہا کہ آج پوری قوم نے دیکھا جس طرح سے مسلح افراد ریڈ زون میں داخل ہوئے،جب پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی تو اسلام آباد،پنجاب،اور کے پی میں 245 کا نفاذ کردیا گیا،پولیس نے بے دردی سے ہماری ائرتہن اور بچوں پر تشدد کیا،اور فلیگ مارچ ہوئے،آج نہ تو فلیگ مارچ تھا،نہ ہی کوئی تشدد،آج انکا پھولوں سے ویلکم کیا گیا،ڈاکٹر افتخار درانی نے کہا کہ آج پاکستان کے دو حصے ہوچکے ہیں، ایک وہ پاکستان جواس مافیا کے زیر انتظام ہے جن کو پوری سہولت میسر ہے،جو کہیں بھی کچھ بھی کر سکتے ہیں،یہ لوگ کسی کو بھی گولی مروا سکتے ہیں ،کسی کا گھر جلا سکتے ہیں،فوجی تنصیبات پر حملہ کروا سکتے ہیں،انکی کوئی انکوائری نہیں ہوگی،اور دوسرا پاکستان وہ ہے جسمیں یہ عورتوں پر تشدد کریں گے بچوں کو گھروں سے اغوا کریں گے،ہماری قیادت کو پابند سلاسل کرینگے، یہ دو پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین معطل ہوچکا ہے،آئین کی تمام شکیں اسوقت سلب کرلی گئی ہیں،اس وقت آئین معطل ہو چکا ہے، آئین کی تمام شقیں سلب کر دی گئی ہیں، آپ کی شخصی آزادی سلب کر دی گئی ہے، میر ے پاکستانیو آپ نے پرامن اور پر عزم رہنا ہے، آپ نے آئین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے۔
ہومبریکنگ نیوزمسلط ٹولے نے پی ٹی آئی کو بین اور عمران خان کو پابندسلاسل کرنے کا فیصلہ کر لیا، افتخار درانی
مسلط ٹولے نے پی ٹی آئی کو بین اور عمران خان کو پابندسلاسل کرنے کا فیصلہ کر لیا، افتخار درانی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
