ہومپاکستانعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکم

عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکم

اسلام آباد(سب نیوز) عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل رکھنے کا اقدام مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے منشور کے تحت قائم عالمی مستقل ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل یا غیر فعال رکھنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے معاہدے کی حیثیت سے متعلق اپنا فیصلہ جاری کر دیا۔
ثالثی عدالت نے متفقہ فیصلے میں قرار دیا کہ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی کوئی بھی وجہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی یا خاتمے کا جواز فراہم نہیں کرتی، بھارت یک طرفہ طور پر معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا اور سندھ طاس معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریاں برقرار ہیں۔ ماہرین نے فیصلے کو پاکستان کے مقف اور بین الاقوامی قانون کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔