ہومپاکستانڈسکہ الیکشن میں کامیابی نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو بیانیے کی توثیق ہے، نور الحسن تنویر

ڈسکہ الیکشن میں کامیابی نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو بیانیے کی توثیق ہے، نور الحسن تنویر

اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے بین الاقوامی امور کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی ڈسکہ میں کامیابی نہ صرف نوازشریف اور مسلم لیگ(ن)کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کی توثیق ہے بلکہ اس عزم کا اظہار بھی ہے کہ انشااللہ عوام اپنے ووٹ کو عزت دلائیں گے، عوام نوازشریف کی ملک و ملت کے لئے کی گئی خدمات کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ سمجھتی ہے کہ نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے بغیر ثبوت زبردستی سزا دی گئی۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف سچا تھا اور اس کا پاکستان تعمیر و ترقی، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت بہتر کام کر رہا تھا مریم نوازشریف عوام اور نوازشریف کی ترجمان بن کر مقبولیت اور معقولیت کا استعارہ بن چکی ہے اور مریم نواز نے عوام سے نوازشریف کے حق میں اور عمران خان کے خلاف فیصلہ لے لیا ہے عوام کی اکثریت عمران خان کو جھوٹا، نالائق، نااہل، ناتجربہ کار اور مسلط شدہ سمجھتی ہے جوکہ عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے اس کا انداز حکمرانی اور ناکام پالیسیوں سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چور بازاری مالیاتی خسارہ اور افراط زر میں اضافہ ہوا ہے عوام سمجھتی ہے دوسروں پر الزامات، بہتان بازی سے نہیں بلکہ اپنے انتخابی وعدہ کے مطابق حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہوش کے ناخن لے اور ایک مسترد شدہ، انتہائی غیر مقبول نالائق و نااہل حکومت کی سرپرستی ختم کرے اور نالائق حکومت سے اپنی کارکردگی کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر، نیب اور ایف آئی اے کا استعمال بند کروائے اور پاکستانی عوام کی منشا و مینڈیٹ کے مطابق حکومت کے قیام میں اپنا رول ادا کرے تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہو اور مزید تباہی سے بچا جاسکے ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک و ملت کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین و قانون کی حکمرانی پر عملدرآمد اور انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہیووٹ کو عزت دو یعنی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کا قیام ہی واحد راستہ ہے جس پر چل کرپاکستان اپنے قیام کے مقاصد حاصل کر سکتا ہے آئیے سب ملکر ہم اپنی ایمانداری سے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور نہ ہی کسی فرد یا گروہ کے خلاف انتقامی کاروائی کا حصہ بنیں گے اور یہ کہ پاکستان کو اقوام عالم میں بلند مقام دلائیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔