ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کا بڑا فیصلہ،قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ۔ میاں نواز شریف اور دیگر سے مشاورت کر لی گئی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے،وزیر اعظم نے پی ڈی ایم سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام ممبران قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کا کہہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم موجودہ بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی بڑا فیصلہ لینے جا رہے ہیں، تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہی ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے بعد وزیراعظم ایگزیکٹیو آرڈر کا بھرپو ر استعمال کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔