لاہور: ریلوے ریزرویشن سسٹم کا لنک ڈان ہونے سے مسافروں کو آن لائن بکنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق آن لائن بکنگ سسٹم سہ 3 تین بجے سے ڈان ہے، ریلوے ریزرویشن سسٹم کا لنک ڈان ہونے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی بکنگ رک گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس سسٹم کے مین سرور میں خرابی پیدا ہو گئی ہے، این ٹی ایس سسٹم میں خرابی پیدا ہونے سے لنک ڈان ہوا۔ ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سسٹم کچھ دیر میں بحال ہو جائے گا۔
