اسلام آباد: (سب نیوز) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پرتگال کے سفیر پاؤلو ڈومنگیوز کی میزبانی کی، جس کے دوران پاکستان اور پرتگال کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ٹیکسٹائل، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادویہ سازی اور پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔
ایس آئی ایف سی حکام نے پرتگال کے معروف فٹ بال کلب ایف سی پورٹو کی ڈریگن فورس اکیڈمی کے پاکستان میں آغاز کو بھی سراہا۔ یہ اکیڈمی سیالکوٹ میں فارورڈ اسپورٹس کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے اور اسے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی نے کہا کہ کونسل بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
