ہومکھیلفیفا کی نئی رینکنگ، برازیل سے پہلی پوزیشن چھن گئی، پاکستان کا نمبر کونسا؟

فیفا کی نئی رینکنگ، برازیل سے پہلی پوزیشن چھن گئی، پاکستان کا نمبر کونسا؟

لوزان:فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں ارجنٹائن کی ٹیم 6 سال بعد پہلی پوزیشن پر آگئی۔پانامہ اور کیوراساو کے خلاف فرینڈلی میچز جیت کر ارجنٹائن دوسری سے پہلی پوزیشن پر آگیا۔

تازہ ترین رینکنگ میں ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی اور برازیل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ فرانس فیفا کی نئی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستان فٹبال ٹیم تازہ فیفا رینکنگ میں 195 ویں پوزیشن پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔