ہومپاکستانپاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر سفیر البرٹ خوریف کا تہنیتی پیغام

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر سفیر البرٹ خوریف کا تہنیتی پیغام

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے یومِ آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر میں آپ سب کو دلی اور پرخلوص مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
یہ قومی دن پاکستانی عوام کی جرات، غیر متزلزل عزم اور مضبوط قومی جذبے کا مظہر ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پاکستان نے اپنے بانیانِ مملکت کے نظریات اور امنگوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ترقی کی ایک منفرد راہ متعین کی ہے۔
اس خصوصی موقع پر میں روس اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستانہ اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو خصوصی طور پر اجاگر کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے ممالک تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں قریبی اور تعمیری روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر باہمی افہام و تفہیم کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کے مفاد میں اپنی شراکت داری کو وسعت دیتے رہیں گے۔
آج کا دن پاکستانی عوام کے لیے قومی فخر، خوشی اور جشن کا دن ہے۔ میری دعا ہے کہ پورے پاکستان میں امن، استحکام اور خوش حالی ہمیشہ قائم رہے۔میں پاکستان کے تمام عوام کے لیے صحت، کامیابی اور آسودہ حالی کی نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان اور اس کے محنتی عوام کو اپنی برکتوں سے نوازے۔
پاکستان زندہ باد ! روس پاکستان دوستی پائندہ باد!

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔