اسلام آباد(سب نیوز)پمز اسپتال سے طبعی فضلے کی مبینہ سمگلنگ کا معاملہ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے ہسپتال کے لیے ویسٹ منیجمنٹ سیل قائم کر دیا،سیل کے قیام سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا گیا،
جاری مراسلہ کے مطابق ایگزیکٹو پروفیسر نعیم ڈائریکٹر پمز خود سیل کے چیئرمین ہوں گے۔
سیل میں پمز کے تمام شعبہ جات کے سربراہان، انتظامیہ کے افسران اور انفیکشن کنٹرول کے سربراہان شامل ہونگے
سیل میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ بھی شامل ہو گا،
ویسٹ منیجمنٹ ٹیم کا اجلاس ہر ماہ میں دو سے تین بار ہو گا۔
تمام ممبران کی زمہ داریاں بھی تہہ کر دی گئیں،
سیل طبی اور غیر طبی فضلے سے متعلق تمام اقدامات کا ریکارڈ رکھے گا،
ویسٹ منیجمنٹ آفیسر یقینی بنائے گا کہ فضلہ کی ٹرانسپورٹیشن اور انسینریٹر میں کوئی بیضابتگی نہ ہو۔
طبعی فضلے کی منتقلی کھ سلسلے میں سی ڈی اے سے بھی رابطہ کیا جائے گا،

