پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وزارت پیٹرولیم کا نیا بیان سامنے آگیا،مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ ہم پیٹرول پر سبسڈی دے رہے ہیں،ہمارا پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے۔مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔
مصدق ملک نے کہا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے ایک دن میں 5 لٹرسستا پیٹرول ملے گا۔2کروڑ14لاکھ چھوٹی گاڑیاں ہیں،گاڑیوں کاپٹرول ملاکرماہانہ460ملین لیٹر پیٹرول کااستعمال بنتاہے،چھوٹی گاڑیوں کو30لیٹرتک ماہانہ ریلیف دینے کی تجویزہے۔امیرکیلئے پیٹرول مہنگا کرکے غریب کو ریلیف دیں گے۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کو100فیصدریلیف ملیگا،پٹرول بلیک سے بچنے کیلئے موٹرسائیکل کی یومیہ حد 2لیٹرمقررکریں گے۔موٹرسائیکل سوارماہانہ21لیٹرپٹرول استعمال کرتاہیاس وقت ملک میں2کروڑ60 لاکھ موٹر سائیکل ہیں۔
مصدق ملک نے کہا 15دن بعدامیراورغریب کے پٹرول کے فرق کااعلان ہوگا، امیر اورغریب کیپٹرول میں100روپے فی لیٹرفرق ہوگا۔
وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق نے کہا کہ ریلیف کیلئے تین آپشن زیرغورہیں،پاسورڈ کے ذریعے یا کارڈ یا پھربی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیربحث آئی۔
پیٹرول پرسبسڈی ؟وزیرمملکت برائے پیٹرولیم نے تردید کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
