ہومبریکنگ نیوزایئر پورٹس پر اہم شخصیات کا پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ

ایئر پورٹس پر اہم شخصیات کا پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد- ایف آئی اے امیگریشن نے اہم شخصیات کا ائیر پورٹ پرپروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹس پر ہر اہم شخصیت کا سامان چیک ہو گا جبکہ ائیر پورٹس پر وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی گئی ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن عملہ کسی بھی اعلی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا، ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں ہوتی، سامان چیکنگ نہ ہونے سے سمگلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔