ہومبریکنگ نیوزدوست ممالک سے پانچ سے چھ ارب ڈالرکی فنانسنگ کیلئے کوششیں تیز

دوست ممالک سے پانچ سے چھ ارب ڈالرکی فنانسنگ کیلئے کوششیں تیز

حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیرکے شکاراسٹاف لیول معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے کوشاں،پاکستان نے دوست ملکوں سے پانچ سے چھ ارب ڈالرکی فنانسنگ کیلئے کوششیں تیزکردیں۔آئی ایم ایف کے مطالبے پر تین ملکوں سے فنڈز کی گارنٹی حاصل کی جارہی ہے ۔ چین سے دو ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹس رول اوور ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب سے دو اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔حکومت دوست ممالک سے5 سے6ارب ڈالرکی فنانسنگ کیلئے متحرک ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 3 ملکوں سے فنڈزکی گارنٹی حاصل کی جارہی ہے۔چین سے 2 ارب ڈالرکیسیف ڈیپازٹس رول اوورہونیکاامکان ہے۔پاکستان سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے پرامید ہیجبکہ یواے ای سے1ارب ڈالرحاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین سے 2 اقساط میں 80 کروڑ ڈالر کا مزید کمرشل قرض ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔