Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانچیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر طارق بنوری کو چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا۔ حکومت کی جانب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کا اطلاق کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ایچ ای سی کے سربراہ کی تعیناتی کی مدت 4 سال سے کم کر کے 2 سال ہو گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔ ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن کابینہ کی سرکولیشن پر سمری کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ نیب نے ایک خط کے ذریعے طارق بنوری سے غیر قانونی تقرریوں، اختیارات کے ناجائز استعمال، بدانتظامی اور بدعنوانیوں کے الزامات پر جواب طلب کر رکھا ہے۔ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا۔ ان کی 4 سالہ مدت ملازمت مئی 2022 کو پوری ہونا تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔