Saturday, September 7, 2024
ہومشوبزبھارتی اداکار پاریش راول کورونا وائرس کا شکار

بھارتی اداکار پاریش راول کورونا وائرس کا شکار

ممبئی،معروف بھارتی اداکار و سیاست دان پاریش راول بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے اورانہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔پاریش راول نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کیا۔فلم ہیرا پھیری سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار نے پیغام میں تحریر کیا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ تمام لوگ جو کم از کم گزشتہ 10 روز مجھ سے رابطے میں رہے ہیں اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔خیال رہے کہ پاریش راول کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کے چند ہفتوں بعد ہی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ مارچ کو انہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔