Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستاننائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفون پر گفتگو، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفون پر گفتگو، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور اس سلسلے میں پاکستان کے مستقل تعاون کو سراہا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے فریقین کے درمیان مذاکرات، سفارت کاری اور تعمیری روابط کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔