Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانافغان طالبان رجیم کا ایک بار پھرجنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ ،4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی

افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھرجنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ ،4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی

وانا (سب نیوز)افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھرجنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ ،بزدل افغان طالبان رجیم نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پرگولہ باری کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ انگور اڈہ کے مقامی شہریوں کریم خان اوررحمت اللہ کے گھرپرآکرلگا ، افغان طالبان رجیم کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی ہوئے، افغان طالبان کے بزدلانہ حملے میں زخمی تمام بچوں اورخاتون کو ڈی ایچ کیوہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئے تھے

افغان طالبان اور ان سے وابستہ خوارج دہشت گردمذموم عزائم کے حصول کیلئے مسلسل عام عوام کونشانہ بنارہے ہیں ، بلااشتعال جارحیت کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے پاک فوج نے سرحدپرافغان طالبان کی متعددپوسٹوں کونشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپوراور موثر جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان اہلکارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے، افغان طالبان رجیم کی جانب سے مسلسل پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے صرف عسکری اہداف کانشانہ بنا رہی ہے، آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔