Friday, November 8, 2024
ہومدنیاسچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار ،خود کو آئیسولیٹ کرلیا

سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار ،خود کو آئیسولیٹ کرلیا

نئی دہلی ،بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ میں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ مجھے کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں جبکہ میرے گھر کے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ میری دیکھ بھال کرنے کے لیے تمام میڈیکل اسٹاف کا شکرگزار ہوں۔آخر میں انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپنا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔