ہومبریکنگ نیوزنیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کرلیا

نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کرلیا

اسلام آباد: نیب نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 9 مارچ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو نیب اسلام آباد کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جو کہ عمران کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے پتوں پر بھیجا گیا ہے۔
نوٹس میں قومی احتساب بیورو نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018 میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔

333 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔