اسلام آباد(سب نیوز)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی آئین کی حد میں رہیں، اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کی قیاس آرائیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں، آئین کی حد میں رہیں، اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں۔راناثنااللہ نے کہا کہ صدر مملکت کا الیکشن کی تاریخ دینے سے کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، وہ الیکشن کمیشن کو غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا، اور اب وہ ریاستی سربراہ کے منصب کوسازش کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
صدر آئینی کی حدود میں رہیں، اپنے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، راناثنااللہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
