Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانلعل شہباز قلندر کا مزار زائرین کیلئے کھول دیا گیا

لعل شہباز قلندر کا مزار زائرین کیلئے کھول دیا گیا

جامشورو،سندھ کے تاریخی شہر سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کا مزار زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع جامشورو میں لعل شہباز قلندر کی درگارہ کو کھولنے کے بعد ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، کسی بھی زائرین کو ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔مزار پر واک تھرو سینیٹائیزر گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ لعل شہباز قلندر کی درگاہ کو 15مارچ کو کورونا کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں اگست میں جزوی طور پر کھولا گیا لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔تاہم اب زائرین احتیاطی تدابیر کے ساتھ مزار پر حاضری اور دیگر رسومات ادا کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔