Tuesday, September 17, 2024
ہومتازہ تریندبئی کے نائب حاکم شیخ ہمدان بن راشد انتقال کر گئے

دبئی کے نائب حاکم شیخ ہمدان بن راشد انتقال کر گئے

دبئی ،دبئی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔ شیخ محمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کی کہ میرابھائی میرا ساتھی اس دنیامیں نہیں رہا ، شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، آج شیخ محمد نے انکی موت کا اعلان کیا ہے، شیخ ہمدان بن راشد وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔دبئی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ ، شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کا انتقال ہوگیا۔شیخ محمد بن راشد نے اپنے “بھائی” کیلئے تعزیتی الفاظ میں کہا کہ”ہم خدا بندے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔خدا آپ پر رحم کرے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔