ہوماسلام آبادآفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد نزیر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ملازمت سے جبری ریٹائرڈ

آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد نزیر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ملازمت سے جبری ریٹائرڈ

اسلام آباد(سب نیوز)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی اعلی انتظامیہ نے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد نزیر کو یونیورسٹی کی ملازمت سے جبری ریٹائرڈ کر دیا، صدر اووا چوہدری نزیر نے موجودہ صدر جامعہ سے ملاقات کے بعد ہر میٹینگ میں انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیااور ہر موقع پر صدر جامعہ کو یونیورسٹی کے لیے اچھا جانا، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر چوہدری نزیر کو جبری ریٹائر کر دیا گیا اور موجودہ صدر جامعہ جو گزشتہ دو برس سے ہیں ان سے پہلے صدر جامعہ درویش کے ساتھ اچھے تعلقات نا ہونے کی وجہ سے شوکاز دیا گیا تھا یہ وجہ بتائی گئی ہے جو حقائق پر مبنی نہیں ہے ، حقیقت یہ ہے کہ چوہدری نزیر اور سابقہ صدر جامعہ کے تعلقات بہت اچھے تھے اور دونوں کے آپس میں تعلقات مثالی تھے، اگر کسی بہت پہلے وقت میں کوئی شو کاز نوٹس دیا بھی گیا تھا تو اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور مزید کارروائی سے روک دیا گیا تھا، بلکہ سابقہ صدر جامعہ درویش نے چوہدری نزیر کو اپنی طرف سے حج پر بھیجا تھا اور چوہدری نزیر نے جب درویش صاحب پاکستان سے جا رہے تھے تو دیش پردیش ہوٹل میں ذاتی حیثیت سے کھانے کا اہتمام بھی کیا تھا۔ جس میں سابقہ صدر جامعہ درویش نے شرکت کی اور چوہدری نزیر کو بہت سی دعائیں دیں۔ یونیورسٹی کے اساتذہ، کارکنان اور آفیسرز کی نمائندہ تینوں ایسوسی ایشنز پر مشتمل جوائنٹ ایکشن فورم یونیورسٹی کی انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مزمت کرتا ہے، یہ فورم اعلی انتظامیہ کو بتانا چاہتا ہے کہ چوہدری محمد نزیر صدر آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور انتظامیہ اپنے اقدام کو فی الفور واپس لے بصورت دیگر تمام آفیسرز، کارکنان اور اساتذہ بھرپور احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں، جوائنٹ ایکشن فورم نے بورڈ آف گورنرز، چیئرمین HEC, وزیر تعلیم اور یونیورسٹی کے چانسلر صدرِ پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی کے معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کریں، کہ کیوں انتظامیہ نے 5 سال بعد جو کیس بند کر دیا گیا تھا اسے دوبارہ زندہ کیا۔ اور اس کی وجہ سے کہیں پر امن تعلیمی ماحول متاثر نہ ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔